امریکہ کی سعودی فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت ماضی کی غلطیوں کا ازالہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سعودی فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہے۔

فاطمیہ الزہرہ ورلڈ ٹیلی ویژن رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سعودی فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اگر امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا حالیہ اقدام کسی سیاسی چال پر مبنی نہ ہوا تو امریکہ کی ماضی کی غلطیوں کے ازالہ کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہوگا اور اس سے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور جارحیت کو متوقف کرنے میں مدد ملےگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بعض ممالک سعودی عرب کو ہتھیاروں کی مدد فراہم کرکے یمنی عوام کا خون بہانے میں سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ یمن میں جنگ بند کرنے کے سلسلے میں ایران عالمی برادری کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *